پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس نے لوکیشن بتانے والا ایک فیچر متعارف کروا دیا ہے۔اسی نئے فیچر کی مدد سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ کیا جا رہا ہے مگر ملک کا نام سامنے نہیں آیا۔ایکس کے اسی فیچر کی وجہ سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہو رہا ہے لیکن ملک کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایکس کی جانب سے کچھ پرائیویسی ٹولز بھی شامل کئے گئے جس وجہ سے ملک کا نام سامنے نہ آ سکا یہ ٹولز ایسے ممالک کے لئے شامل کئے گئے ہیں جہاں اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں.واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف ے انفارمیشن سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو چلانے والے پارٹی کے کارکن پاکستان میں موجود نہیں ہیں بلکہ وہ اس اکاؤنٹ کو بیرون ملک سے چلا رہے ہیں