پیرس اولمپکس 2024 نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

گزشتہ ماہ کامیابی کے ساتھ ختم ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں گزشتہ ماہ ہونے والے اولمپکس 2024 اور اس کے بعد منعقدہ پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 12 ملین ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

اس سے قبل حالیہ اولمپکس کی ایک صدی سے زائد طویل تاریخ میں یہ اعزاز 2012 کے لندن اولمپکس کے پاس تھا جب لندن گیمز میں 10.9 ملین ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

لندن گیمز میں 8.2 ملین اولمپکس اور 2.7 ملین پیرالمپکس کے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔

پیرس اولمپکس میں 9.5 ملین ٹکٹ اولمپکس جب کہ 2.5 ملین ٹکٹ پیرالمپکس کے فروخت ہوئے۔ پیرالمپکس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے۔ چین نے میڈلز کی ڈبل سنچری مکمل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں