چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد فیری میڈوز روڈ بند.سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری

چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کی سڑک بند ہونے سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق چلاس روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقامات پر بند ہے اور تھورمنیارمیں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم عارضی طورپربند ہوگئی ہے موسم خرابی کی باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے لاپتا افراد کی تلاشی کیلئے پاک فوج سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے اور ابھی بھی کافی تعداد میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں

Ferry Meadows Road closed after landslide in Chilas. Tourists being rescued

اپنا تبصرہ لکھیں