چور فخر عالم کے گھر کا صفایا کرگئے

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں فخر عالم کے مطابق یہ انتہائی پریشان کن ہے مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے. میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے ۔البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں