چھبیسویں آئینی ترمیم پر صدر کے دستخط ، نوٹیفکیشن جاری

صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد آئین میں 26ویں ترمیم کا بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے۔گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کی تعیانتی کیلئے فوری طور پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.واضح رہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں نے ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔کابینہ اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دستاویز کو دستخط کے لیے صدر کو بھجوایا تھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کیے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں