حال ہی میں چین میں بڑی عمر کے افراد میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے چوسنیاں متعارف کرائی گئی ہیں جس نے مقبول ٹرینڈ کی شکل اختیار کرلی ہے۔بڑوں کیلئے یہ چوسنیاں ستمبر 2025 سے ہی عام ہونے لگی تھیں جنہیں لوگ ذہنی تناؤ، کم نیند اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار سمجھ کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ چوسنیاں بچوں کی چوسنیوں سے قدرے بڑے سائز میں دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت 425 پاکستانی روپوں سے شروع ہوتی ہے۔رپورٹس کے مطابق بڑوں میں ڈپریشن کم کرنے کیلئے چوسنیوں استعمال کرنے کا ایک غیر معمولی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ جسے لوگ ذہنی دباؤ، نیند میں مشکل یا سگریٹ چھوڑنے کے لیے آرام دہ احساس کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔کچھ استعمال کنندگان نے ان چوسنیوں کو بچپن کے احساس اور نفسیاتی سکون کی صورت میں مفید قرار دیا ہے۔ماہر نفسیات زینگ مو نے نشاندہی کی کہ یہ رجحان اکثر جذباتی ضرورت کی غیر بالغانہ شکل ہے جبکہ اصل مسئلے کا حل دراصل ذہنی دباؤ کے مسائل کا مقابلہ کرنا ہے نہ کہ بچپن کی عادتیں اپنانا۔
