چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں روبو ٹیکسی سروس کی ایک خودکار گاڑی ایک گہرے تعمیراتی گڑھے میں گر گئی جس وقت یہ حادثہ پیش آیا گاڑی میں ایک خاتون مسافر موجود تھی جو محفوظ رہیں۔ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ تعمیراتی مقام پر رکاوٹیں اور انتباہی نشانات موجود تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ گاڑی ان حفاظتی اقدامات کو کیسے عبور کر گئی۔خاتون مسافر کو مقامی رہائشیوں نے سیڑھی کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
