چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔چینی حکام نے مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے شروع کردیے متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز سے اسپرے کیا جارہا ہے۔چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چکن گونیا عام طور پر ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا میں سامنے آتا رہتا ہے، لیکن چین میں اس قدر تیزی سے پھیلاؤ پہلی بار دیکھا جا رہا ہے۔
