تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ ‘بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اور کم و بیش سب سے طویل چلنے والا ڈرامہ ہے جس نے مجموعی طور پر 4178 اقساط کا ناقابل یقین ہندسہ عبور کرلیا ہے ۔
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ڈرامے میں دلیپ جوشی(جیٹھا لال) اور چند دیگر اداکاروں کو چھوڑ کر تقریباً پوری کاسٹ ہی نئے اداکاروں سے بدل دی گئی ہے۔
شیلیش نے ڈرامے سے کتنی کمائی کی؟
شلیش کو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے دیا گیا لیکن یہ معاوضہ شروع کے سالوں میں کچھ کم تھا۔
2008 میں اس ڈرامے کے اداکاروں کی تنخواہ 40 سے 50 ہزار کے درمیان تھی، اس شوکے کرداروں کے معاوضے میں پہلا بڑا اضافہ 2015 میں ہوا، 1500 اقساط کے بعد شلیش کی ایک قسط کا معاوضہ ایک لاکھ بھارتی روپے ہوگیا، اس حساب سے شلیش 1500 قسطوں تک 6 کروڑ 70 لاکھ کماچکے تھے