ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی ختم . ایکدوسرے پر سنگین الزامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات شدت اختیار کرگئے.ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دئیے۔گزشتہ دنوں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا اہم عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد مسک نے امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد ایلون مسک اور امریکا کےصدرڈونلڈ ٹرمپ کی دوستی ختم ہوتے ہی دشمنی میں بدل گئی اور اب ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا تبادلہ ہورہا ہے۔ٹرمپ نے جمعرات کو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ وہ بہت مایوس ہیں جب ان کے سابق معاون اور اعلیٰ عطیہ دہندہ ایلون مسک نے کانگریس کے سامنے اخراجات کے حوالے سے ان کے بڑے خوبصورت بل پر تنقید کی۔اس کے بعد ان دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف توہین آمیز پوسٹیں لگائیں برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ ایلون مسک کے اختلافات ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد تک کمی کا باعث بن گئے۔ ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہےکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نام جنسی اسکینڈلز میں بدنام ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے۔ایپسٹین کی فائل میں ٹرمپ کا نام ہونےکی وجہ سے یہ دستاویزسامنے نہیں لائی جا رہی، یہ حقیقیت ایک روز ضرور سامنے آئے گی۔واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کمسنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث قرار دیا گیا تھا اور سن 2019 میں وہ پراسرار طورپر جیل میں مردہ پایا گیا تھا۔جیفری ایپسٹین امریکا سمیت مختلف ممالک کی اہم ترین شخصیات کا دوست تھا اور انہیں اپنے گھر پارٹیوں میں مدعو کرتا تھا۔ مسک نے مطالبہ کیا کہ صدر کا مواخذہ کرکے جے ڈی وینس کو امریکی صدر بنایا جانا چاہیے۔ٹرمپ نے اوول آفس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے دورے کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں ایلون سے بہت مایوس ہوں۔ میں نے ایلون کی بہت مدد کی ہے۔ ایلون اور میرا بہت اچھا رشتہ تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اب یہ رہے گا یا نہیں۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو پاگل کہا اور اصرار کیا کہ انہوں نے مسک کو چھوڑنے کو کہا تھا کیونکہ ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا ہمارے بجٹ میں پیسہ بچانے کا سب سے آسان طریقہ ایلون کو دی جانے والی اربوں اور اربوں ڈالر کی سرکاری سبسڈی اور معاہدوں کو ختم کرنا ہے۔ٹیسلا کے مالک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کو احسان فراموش بھی قرار دیا۔ٹرمپ نے اوول آفس میں ایک ٹی وی خطاب کے دوران کہا کہ وہ کانگریس میں زیر غور بل پر مسک کی تنقید سے بہت مایوس ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ایلون مسک کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی۔جس پر ایلون مسک نے جوابی فائر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کمپنی کے ڈریگن خلائی جہاز جو امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے خلا بازوں کو بین الاقوامی اسپیس سٹیشن تک لانے لے جانے کے لیے ضروری ہے کو منقطع کرنا شروع کر دیں گے۔ایلون مسک نے کہا کہ ٹرمپ 2024 کے انتخابات ان کی مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے تھے۔مسک نے اپنی ایکس پوست پر لکھا کہ ‘میرے بغیر ٹرمپ الیکشن ہار جاتےڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان پر قابض ہوتے اور سینیٹ میں ریپبلکنز کی تعداد صرف 51. 49 ہوتی ۔ایلون مسک نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بہت بڑا بم گرادیاجائے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے ایلون مسک کا ای وی مینڈیٹ چھین لیا جس کی وجہ سے ہر شخص الیکٹرک کاریں خریدنے پر مجبور تھا جس پر ایلون مسک پاگل ہوگئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تازہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں یہ علم نہیں تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات استعمال کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایلون مسک انکے خلاف بول رہے ہیں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب لوگ انتطامیہ اور وائٹ ہاوس کے خوبصورت دفتر کو چھوڑتے ہیں تو اگلی صبح انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ سارا گلیمر ختم ہوگیا. دنیا تبدیل ہوگئی جس پر وہ اشتعال انگیز رویہ اپنا لیتے ہیں۔ ایلون مسک نے ایکس پر اپنے فالوورز سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا انہیں ایک نئی سیاسی جماعت بنانی چاہیے دونوں کے درمیان کراس فائر میں نرمی آئی تو اس وقت تک ٹیسلا کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا تھا۔

Donald Trump and Elon Musk’s friendship ends. Serious accusations against each other

اپنا تبصرہ لکھیں