ڈونلڈ ٹرمپ کا خواجہ سراؤں کو اسکولوں اور مسلح افواج سے نکالنے کا اعلان

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا۔ جس میں اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا حکم بھی شامل ہے۔انہوں نے امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف 2 جنسوں کو تسلیم کرے گی۔ یعنی مرد اور عورت، اور ان کی بنیاد پر ہی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔ومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کو ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی اسکولوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ امریکی فوج میں بھی ان کی بھرتیوں کو روک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے.انہوں نے کہا کہ وہ امریکی حکومت کے زیراہتمام خواتین کے کھیلوں میں مردوں کو حصہ لینے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ منشیات کے عالمی کارٹیلز کو “غیر ملکی دہشتگرد تنظیم” قرار دیں گے۔ جس کا مقصد ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا اور منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں