ڈونلڈ ٹرمپ کا سابق صدر جو بائیڈن کیخلاف صدارتی تحقیقات کا حکم

امریکی صدر ٹرمپ نے بائیڈن کی دماغی صحت سے متعلق حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ہے انہوں نے کہا بائیڈن کے مشیروں نے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی یہ امریکی تاریخ کا خطرناک ترین اسکینڈل ہے۔ ان الزامات کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کیخلاف صدارتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا محورملکی سلامتی ترقی اورعوامی خوشحالی ہے ہم نے قلیل عرصے میں کئی میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور یہ امریکا کا سب سے سنہری دور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو ایک بار پھرعظیم بنانے کی جانب گامزن ہیں اور ہماری قوم متحد ہو کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا رہی ہے۔

Donald Trump orders presidential investigation into former President Joe Biden

اپنا تبصرہ لکھیں