ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔پیش گوئیاں کرنے والے پانچ اہم امریکی اداروں نے دعویٰ کردیا امریکی اخبار کے مطابق بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کملا ہیرس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں۔ شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کملا ہیرس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے بعد امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کےجیتنے کے امکانات چون فیصد ہیں، اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی سات ریاستوں میں کملا ہیرس پر معمولی برتری دکھائی ہےدعویٰ کیا گیا ہےکہ کملا ہیرس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹورل کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات تریپن فیصد ہیں۔ دوہزار سولہ میں بھی ہیلری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹورل کالج کے دوسوستر ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔