ڈکی بھائی کے بیان کے بعد بشریٰ انصاری کا دلچسپ ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اداکاروں کے بارے میں دیے گئے بیان کے بعد انسٹاگرام پر جواب میں ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ خاموشی بہترین عمل ہے۔بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالکل خاموش بیٹھی مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں اور جگجیت سنگھ کا گانا خاموشی خود اپنی صدا ہو سن رہی ہیں۔یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کچھ عرصے پہلے یوٹیوبرز اور ٹِک ٹاکرز کے بارے میں دیے اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔اُنہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے یہ ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی بالکل سمجھ نہیں آتی اور میں ان لوگوں پر حیران ہوتی ہوں جو ان کا بنایا ہوا عجیب و غریب کانٹینٹ دیکھتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے بشریٰ انصاری کے اس بیان پر ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔اُنہوں نے کہا تھا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ڈیڈ لوگ ہیں یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں۔یوٹیوبر نے مزید کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔بشریٰ انصاری کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کے اس دلچسپ ردعمل کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Bushra Ansari’s interesting reaction after Dicky Bhai’s statement

اپنا تبصرہ لکھیں