ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق

آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان واپس جائیں گے اور پی ایس ایل مکمل کرنے کے لیے باقی میچز میں حصہ لیں گے۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ بین میکڈر مٹ بھی پی ایس ایل کے لیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوبارہ شروع کرنے کے لیے فرنچائز سے شیڈول کرلیا ہے . پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کے لیے 17 سے 25 مئی تک کرانے پر اتفاق کرلیا ہے

David Warner confirmed to participate in remaining PSL matches

اپنا تبصرہ لکھیں