ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی. 3 لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق

خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی، ژوب میں پکنک منانے کے لیے آئی فیملی کی گاڑی آبی ریلے میں بہنے سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک کو بچالیا گیا۔۔لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے سلیازہ میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سلیازہ ندی میں کھڑی دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔لیویز حکام نے بتایاکہ آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ خاندان کا تعلق ملتان سے بتایا جارہا ہے۔ہرنائی کے علاقے کھوسٹ اور پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش کے باعث زرد آلو کے مقام پر بھی کھوسٹ ندی میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے میں 3 افراد پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تینوں افراد کو بچا لیا۔

Two vehicles swept away in flash floods in Zhob. 3 girls and a woman killed

اپنا تبصرہ لکھیں