کراچی حملہ ،پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے ، چین

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے پر چینی سفارت خانے کا ردعمل جاری کر دیا گیا ہے۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی سرکاری گاڑی پر حملہ کیا گیا

جس میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا، اس کے ساتھ ساتھ کچھ مقامی باشندے بھی زخمی ہوئے۔

چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان کو فوری طور پر اپنے ہنگامی منصوبے اور تحقیقات پر عملدرآمد کرنا چاہیے

اور حملہ آوروں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی باشندوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں