ترجمان ریلوے کے مطابق گزشتہ روز واپڈا کالونی کے گیٹ نمبر 143 کے قریب پھاٹک پر ریل لائن کا ٹکڑا ٹوٹا ہوا تھا،گیٹ مین عیسیٰ خان نے بروقت متعلقہ اسٹیشن ماسڑ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق اے ایس ایم نےکنٹرول آفس پشاور کو اس حوالے سے مطلع کیا۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کنٹرول آفس پشاور نےکراچی سے پشاور آنے والی ٹرین کے ڈرائیور سے ٹرین کی رفتار کم کروا دی۔
ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ ٹرین کو حادثے سے بچانے والےگیٹ مین کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور نے نقد انعام دیا ہے۔