کراچی میں 17 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کے لئے امریکی ماہرین سے مشاورت

چیف سیکریٹری سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 28 مارچ کو کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب ڈرلنگ کے دوران لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے امریکی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔چیف سیکریٹری سندھ کے ترجمان فرحت امتیاز جانوری کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے امریکی کمپنی کڈ ویل کنٹرول کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کی تکنیکی ٹیموں نے مشترکہ طور پر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معائنے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ آگ کی شدت میں کمی نہیں آئی گیس کے حجم کی وجہ سے بورہول میں مزید اضافہ ہوا اور گرم پانی کا رساؤ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بورہول کو سیمنٹ سے بھرنے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے لیے ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر نیا کنواں کھود کر گیس کے وسائل تک پہنچنے کا فیصلہ ماہرین کی رپورٹ پر منحصر ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی مقدار اور درجہ حرارت کا تعین کرنے کے لیے جدید آلات منگوائے جا رہے ہیں۔گزشتہ اتوار کو یہ بات سامنے آئی تھی کہ مارچ کے آخر میں ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کی کھدائی کے دوران لگنے والی آگ ممکنہ طور پر مقررہ حد سے زیادہ مقدار میں کیمیکلز کے ارتکاز کی وجہ سے لگی تھی۔

American experts hired to control 17-day-old fire in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں