کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے شہر میں سمندری ہوا رکی ہوئی ہے پیر کی شام بھی کراچی میں درمیانی یا تیز بارش ہو سکتی ہے۔ماہر موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید حبس محسوس کیا جا رہا ہے حبس اور مرطوب موسم مون سون سسٹم کو تقویت دیتے ہیں۔ 23 اگست تک جاری رہنے والے سسٹم کے دوران دو سے تین اسپیل آسکتے ہیں۔ اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے ایک اور ہوا کا کم دباؤ 25 اگست کے قریب خلیج بنگال میں بن سکتا ہے اگست کے آخری دنوں میں بھی کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان رہے گا۔

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے

اپنا تبصرہ لکھیں