کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا. بارش کا اگلا اسپیل 27 اگست سے متوقع

کراچی میں بارشوں کا سبب بننے والا مون سون سلسلہ کمزور پڑ گیا تاہم جمعہ کو صرف ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔پاکستان میٹ آفس کے فوکل پرسن انجم نیاز ضیغم نے کہا کہ موجودہ مون سون سسٹم اپنی شدت کھو بیٹھا ہے اور اس کا کراچی پر متوقع اثر تقریباً ختم ہوچکا ہے۔جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلا مون سون اسپیل 27 اگست کو متوقع ہے البتہ موجودہ سسٹم جمعہ کو صوبے کے جنوب مشرقی حصوں کو متاثر کرسکتا ہے فی الوقت، شہر میں موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کراچی میں جمعہ تا ہفتہ زیادہ تر موسم ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کے امکانات ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ہلکی بارش کےبعد سسٹم شہر سے نکل جائےگا۔محکہ موسمیات کے مطابق رات گئے شہر میں اچھی بارش ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ بارش برسانے والے بادل حیدرآباد، سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار اور سندھ کے دیگر حصوں میں بارش کے بعد کراچی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا. بارش کا اگلا اسپیل 27 اگست سے متوقع

اپنا تبصرہ لکھیں