کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے. بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈرزٹرپ کرگئے۔ بارش کےباعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں گلستان جوہر، گلشن اقبال ،لائنز ایریا، منگھوپیر، نارتھ کراچی فائیوسی فورمیں بجلی بند ہے،گولیمار،پاک کالونی،وحیدآباد،جہانگیرآباد،سرجانی اور نیوکراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہےکے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار، واٹر پمپ، عائشہ منزل، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن ،گرومندر، لسبیلہ، صدر اور لیاقت آباد اور اطراف میں بارش ہوئی جبکہ نارتھ ناظم آباد، حیدری اور ملحقہ علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 36 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی گلشنِ معمار 33، ناظم آباد 26 اور سرجانی میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس کے علاوہ مسرور بیس 11، کورنگی 5 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 4، ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
