کراچی میں ڈرگ روڈ کے قریب ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ویگو گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچی اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی میں چار افراد سوار تھے جو اسکیم 33 کے رہائشی تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون شاہینہ اور 10 سالہ بچی عائشہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں .ویگو گاڑی چلانے والا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ کر نکل گیا۔ جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی، پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، 4 مشینوں کی مدد سے 3 سے زائد گھنٹے کے بعد گاڑی کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا۔ڈمپر گاڑی پر الٹنے کا حادثہ رات 3 بجے ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا۔واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش پولیس نے شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈمپر کی رفتار بہت زیادہ تھی اور وہ بجری سے بھرا ہوا تھا، جس کے باعث یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔
