کراچی میں دو دن موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی. شہر کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے. محکمہ موسمیات

مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں پیر اور منگل کو موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شدت کے ساتھ برقرار ہے ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان بننے سے پہلے کی ایک اسٹیج ہے ڈیپ ڈپریشن کا مرکز اس وقت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران تھوڑا کمزور ہوکر واپس ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔نجم نذیر کا کہنا ہے کہ سہ پہر میں کراچی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،کل یہ سسٹم شہر کے قریب سے گزرے گاکل کراچی کی صورتحال خراب رہ سکتی ہے. انہوں نے بتایا کہ پورے اسپیل کے دوران کراچی میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔ترجمان کے مطابق 10 ستمبر تک مون سون سون نظام کے تحت کراچی، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، ٹھٹھہ اور بدین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے ڈپریشن یا ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے کے سبب کراچی میں 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

کراچی میں دو دن موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی. شہر کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے. محکمہ موسمیات

اپنا تبصرہ لکھیں