کراچی میں رانگ وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ

کراچی میں رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیرداخلہ و قانون ضیا لنجار کے زیرصدارت موٹر وہیکلز رولز میں ترمیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑی پر 2لاکھ ،پرائیویٹ پر 1لاکھ اور موٹرسائیکل پر 25 ہزار جرمانہ ہوگا۔موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم سے متعلق اجلاس میں کمرشل اور نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنےکے لیے ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ضیاء لنجار نے کہا کہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو 25 ہزار روپے چالان ہوگا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ مال بردار گاڑیوں میں کم از کم 5 کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی، ترمیمی کا مسودہ حتمی منظوری کےلیےسندھ کابینہ میں پیش کیا جائےگا۔ اجلاس میں ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ پر پہلی بار 1لاکھ روپے پھر2 اور 3لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں کالے شیشوں، فینسی لائٹس اور ہوٹر کی آن لائن یا دکان پر فروخت پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ضیاء لنجار نے مزید بتایا ہے کہ ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے ٹریفک چالان جمع نہ کرانے پر گاڑی ٹرانسفر یا فروخت نہیں کی جاسکے گی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے کیسز کے لیے ٹریفک مجسٹریٹ تعینات کیا جائے گا

Decision to impose heavy fines for wrong-way violations in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں