راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ شاپنگ سینٹر کی عمارت میں فائر الارمنٹ سسٹم موجود تھا فائر الارمنٹ سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی عمارت کی تیسری منزل پرموجود 150 کے قریب دکانیں متاثر ہوئیں جب کہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے. ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ شاپنگ سینٹر میں آگ کی اطلاع صبح 4 بجکر 6 منٹ پر ملی جس پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر 12 فائرٹینڈر نے حصہ لیا۔ آگ عمارت کے کنٹرول روم میں لگی اور تیزی سے پھیلی جس وقت آگ لگی اس وقت شاپنگ سینٹر میں گارڈ موجود تھے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
