کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتوں پر ڈی آئی جی ٹریفک کو تبدیل کردیا گیا

کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتوں میں اضافے پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کو تبدیل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کو تبدیل کرکے پیر محمد شاہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کردیے گئے۔جبکہ ڈی آئی جی احمد نواز چیمہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی میں بڑھتے حادثات پر اہم فیصلے کرلیے گئے جس کے مطابق سندھ میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا کراچی میں ڈمپرز کے داخل ہونے کے اوقات کار تبدیل کردیےجس کے مطابق رات 10 سے صبح 6 بجے تک اجازت ہوگی۔زیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، بلدیات، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو آئی جی پولیس کے ذریعے سخت ہدایات جاریکی گئیں.سندھ کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ واٹر بورڈ نے اپنے ٹینکرز کو بار کوڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹینکرز کی بھی فٹنس کروا کر سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔ بار کوڈ کے بنا ٹینکرز کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیوں کو سندھ کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیرصدارت ٹریفک حادثات کے اسباب، روک تھام فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا جس میں آئی جی نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایل برانچ، ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز بھی شریک ہوئے۔زیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس پیر سے سڑکوں پر دکھائی دینی چاہیئے.

DIG traffic was changed due to deaths from dumpers in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں