کراچی کے علاقے کلفٹن میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ہوگئی ۔ متوفی شاہ زیب سینئر صحافی انصار نقوی اور متحدہ کی رکن اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا تھا. واضحرہے کہ شاہ زیب کے والد انصار نقوی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے.حادثے کی اطلاع پر رعنا انصار اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں .واضحرہے کہ صبح کے وقت ایک تیز رفتار گاڑی کلفٹن اندڑ پاس میں بے قابو ہو کر ٹکرا گئی جس میں نوجوان جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ہواتھا، پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،پولیس حکام کاکہناتھا کہ گاڑی شاہ زیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی ، حادثے میں شاہ زیب کادوست محمد الیاس زخمی ہوا، 