کراچی میں کچرے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد گرفتار

کراچی میں کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف تین ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں .سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پرضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ، کورنگی زون تھانہ، اور عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارکر کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا. اس گروہ نے ایک میکنیزم بنا رکھا تھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو کام نہیں کرنے دیتے تھے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل متاثرتھا، اس کے علاوہ گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا لینے کے بعد اور علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے فراہم کردہ ڈسٹ بن سے کچرا چننے کے بعد حاصل ہونے والا کارآمد کچرا بیچ دیتے اور باقی کچرا نالے یا کھلی جگہ پھینک دیتے ہیں. کچرا چننے میں ملوث افغانیوں کوبھی پکڑاگیاہے۔ا پولیس کو ایسے گروہ کے خلاف مزید کاروائی کی ہدایت کی گئی جو گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا اٹھا رہے ہیں اور کچرا چننے، کچرا پھیلانے اور جلانے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔

7 people of the group involved in illegal business of waste arrested in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں