کراچی میں گھر سے آئسکریم کھانے جانیوالے 2 بچپن کے دوست واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق

نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی بے قابو ٹکر نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔ورثا کے مطابق دونوں دوست حسین آباد سے آئسکریم کھا کر موٹر سائیکل پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں واٹر ٹینکر نے انہیں روند ڈالا۔پولیس کے مطابق انٹر بورڈ آفس عبداللہ کالج کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں دوست جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 20سالہ زبیر اور 18 سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کرتے ہوئے اس کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں۔ اور ڈرائیور کو مارنا پیٹنا شروع کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو لوگوں سے چھڑایا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر سمیت پاپوش نگر تھانے منتقل کردیا۔متوفی زبیر کے بھائی رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچپن کے دوست تھے اورگھر سے آئس کریم کھانے کے لیے نکلے تھے۔

Two childhood friends killed in Karachi after being hit by water tanker while going home for ice cream

اپنا تبصرہ لکھیں