کراچی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے مزید دو جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں چند منٹوں کے وقفے سے ایک بار پھر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے اور افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔سونامی وراننگ سیل کراچی کے سربراہ امیر حیدر نے کہا کہ حالیہ زلزلوں کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے

Two more earthquakes hit Karachi in quick succession

اپنا تبصرہ لکھیں