کراچی ڈیفنس میں بہنوں کے سامنے نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی گرفتار

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان کو بہنوں کی موجودگی میں سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم سلمان فاورقی کو پولیس نے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کوڈیفنس سےگرفتارکرکےتھانےمنتقل کردیاگیا ہے سلمان فاروقی کیخلاف نوجوان پر تشدد کا مقدمہ عینی شاہد اور اہل علاقہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ملزم سلمان فاروقی شہری پر تشدد میں ملوث ہے ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ قرار واقعی سزا دی جائے گی واضح رہے کہ ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ویڈیو میں متاثرہ شخص اور اس کی بہن باربارمعافی کی درخواست کرتے رہے لیکن انکی نہیں سنی گئی نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہ آیا۔متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔قبل ازیں ایک شہری نے ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 31 مئی کو اتحاد کمرشل ریکوری کے لیے گیا ہوا تھا اس دوران دیکھا کہ ایک لینڈ کروزر اور موٹر سائیکل کے درمیان معمولی حادثہ ہوا۔ اس دوران لینڈ کروزر کے مالک جس کا نام وہاں پر موجود لوگوں سے سلمان فاروقی معلوم ہوا اس نے اپنے مسلح گارڈ اور ڈرائیور کے ذریعے موٹر سائیکل سوار کو اسلحہ کے زور پر اپنی گاڑی میں محصور کرکے زدوکوب کیا گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔مدعی مقدمہ کے مطابق میں ایک شہری کی حیثیت سے رپورٹ کرنا آیا ہوں ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مرکزی ملزم سلمان فاروقی کا گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Salman Farooqi, the accused who raped a young man in front of his sisters, was arrested in Karachi Defense.

اپنا تبصرہ لکھیں