کراچی کیلئے بجلی 2.99 روپے فی یونٹ سستی. باقی ملک کیلئے 93 پیسے مہنگی

کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی جبکہ باقی ملک کے لیے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی .نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے کراچی کے صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کیلئے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی باقی ملک کیلئے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے.کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ ڈسکوز کے صارفین پر جون کے بلوں میں11 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Electricity for Karachi is Rs 2.99 cheaper per unit. 93 paisa more expensive for the rest of the country.

اپنا تبصرہ لکھیں