کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش سانگھڑ میں گاڑی سے برآمد

ڈان نیوز کراچی کے رپورٹر خاور حسین پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے ان کی گولی لگی لاش سانگھڑ میں ان کی گاڑی سے ملی ہے۔ خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر کھڑی ان کی گاڑی سے ملی پولیس نے خاور حسین کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔ریسکیو حکام نے لاش سے متعلق ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحافی خاورحسین کے ہاتھ میں پستول بھی موجود ہے۔پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لینا شروع کردیا وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے احکامات دیے گئے ہیں کہ ایس پی سانگھڑ اس واقعے کی انکوائری کریں۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش سانگھڑ میں گاڑی سے برآمد

اپنا تبصرہ لکھیں