کراچی کے گلاس ٹاور میں آتشزدگی.35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر خاکستر

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر گلاس ٹاور میں آگ لگ گئی جس پر تقریباً تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا تاہم پہلی منزل پر قائم 35 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی جس نے متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے.فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بیڈ شیٹ اور کپڑے کی دکانوں میں لگی تھی.کلفٹن تین تلوار گلاس ٹاور مال میں آگ کے واقعے ایک فائر بریگیڈ کے اہلکار سمیت 4 افراد دھویں سے متاثر ہوئے۔ان متاثرہ افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .متاثرہ افراد کی شناخت فائر فائٹر 45 سالہ منصور، 22 سالہ ابراھیم، 20 سالہ اسماعیل اور 21 سالہ فیض محمد کے نام سے ہوئے ہے .گلاس ٹاور یونین کے صدر مرتضی حسین نے بتایا کہ آگ سے 80 دکانیں متاثر ہوئیں جن میں 35 سے 40 دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ گلاس ٹاور بیٹ شیٹس اور کپڑے کی مارکیٹ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں متاثرہ دکانوں کے جائزے کے بعد نقصان کا تخمینہ معلوم ہوگا۔

Glass tower fire in Karachi. More than 35 shops completely destroyed

اپنا تبصرہ لکھیں