کرم کشیدگی کے دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کرم میں دو قبائل کے درمیان ہونے والے تنازع کے پرامن حل کے لیے کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کرم کشیدگی کے دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دئیے معاہدے کے متن کے مطابق دونوں فریقین کو بھاری اسلحہ جمع کرانا ہو گا بھاری اسلحہ استعمال کرنے والے فریق پر جرمانہ عائد کیا جائے گا . ذرائع کے مطابق کمشنر کوہاٹ آفس میں آج جرگہ حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔واضح رہے کہ پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ اور اپر کرم کے راستے ڈھائی ماہ سے بند اور اپرکرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے۔ کہ کرم میں اشیائے ضروریہ کا فقدان ہے، ہوٹلز، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز 3 ہفتوں سے بند پڑے ہیں۔پاراچنار کی ابتر صورتحال کے خلاف کرم پریس کلب پر 9 دن سے دھرنا جاری ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں پانچ مقامات پر بھی دھرنے دیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں بھی پارا چنار کی صورتحال پر مختلف علاقوں میں دھرنے دیے جا رہے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور دھرنوں کے باعث سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس بتا دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں