کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملہ. ہیکرز نے 6.36 ارب ڈالرچرالئے

کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر سائبر حملے میں ہیکرز نے 6 ارب 36 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی منتقل کرلی واقعہ کے بعد کمپنی نے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سائبر حملہ کمپنی کے انجینئر’ کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے کی وجہ سے ہوا جس کے ذریعے ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کرکے غیر قانونی طور پر رقوم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک صارفین کے ڈیجیٹل والٹس کی نجی چابیاں لیک ہونے کے شواہد نہیں ملے۔بائنانس کے مطابق بلاک چین شراکت داروں کی مدد سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔احتیاطی اقدام کے طور پر رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ ٹیتھر اور سرکل نے مشتبہ ہیک سے منسلک دو ارب 38 کروڑ ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے اس واقعہ کے بعد بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں دھڑام سے نیچی آگری ہیں۔ سائبرحملے سے متاثرہ اثاثوں کی تخمینی مالیت 6 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی.کمپنی نے اعلان کیا کہ تمام نقصانات اپنے ایس اے ایف یو فنڈ اور دیگر وسائل سے پورے کیے جائیں گے جبکہ صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں۔بلاک چین انٹیلیجنس فرم TRM Labs کے مطابق امکان ہے کہ اس سائبر حملے میں شمالی کوریا کا سرکاری ہیکنگ گروپ ‘TraderTraitor’ ملوث ہے۔بائنانس نے اپنے بیان میں کہا کہ صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر تمام ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں