بلوچستان کےعلاقوں قلات،مستونگ اور لورالائی میں دہشت گردوں نےکوئٹہ سے لاہورجانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد ژوب میں قتل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نےبتایا کہ دہشت گردوں نےمسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔قتل ہونے والے افراد کی لاشیں پنجاب روانہ کردی گئیں جہاں پر کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحدپر وصول کرلی گئی ہیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپو رسے تھا محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا۔اس کے علاوہ محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔قبل ازیں کوئٹہ،قلات،مستونگ اورلورالائی میں دہشت گردوں نےحملے کیے ہیں تینوں مقامات پرسیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپورجوابی کارروائی کی۔
