کینیا میں چند روز کے اندر اسکولوں میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ پیش آگیا

کینیا میں چند روز کے اندر ہی اسکول میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ پیش آگیا، آگ سے اسکول کی ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز کینیا کے ایک پرائمری بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے تھے

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ اسکول ‘Hillside Endarasha Academy’ میں پیش آیا جہاں 800 طلبہ رہائش پزیر تھے۔

تاہم پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔

اب گزشتہ روز کینیا کی مرکزی کاؤنٹی میرو میں نجیا بوائز اسکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی سے 150 کے قریب طلبا کی رہائشی ہاسٹل کی عمارت مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی

کینیا میں تواتر سے اسکولوں میں آتشزدگی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے کینیا کے صدر نے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں