کینیڈا میں تہوار کے دوران ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی

کینیڈا میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں .غیر ملکی میڈیا کے مطابق کار حملے کا سانحہ لاپو لاپو ڈے کی تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔وینکوور پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حادثے میں کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔شہر کے میئر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ فلپائنی کمیونٹی کے لوگ لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع تھے.وینکوور کے میئر کین سم نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاپو لاپو ڈے کی تقریب میں ہونیوالے ہولناک واقعے سے صدمے اور گہرے غمزدہ ہیں واضح رہے کہ یہ تہوار 16ویں صدی کے فلپائن کے نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے رواں برس یہ تہوار کینیڈا کے انتخابات سے پہلے ویک اینڈ پر منایا جا رہا ہ تھا

Man drives car into crowd at festival in Canada

اپنا تبصرہ لکھیں