کینیڈا نے بھارت کے لارنس بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

کینیڈا نے بھارت کے لارنس بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا.غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بشنوئی گینگ پرخالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام ہے بشنوئی گینگ بھارتی سیاستدان بابا صدیق کے قتل میں ملوث تھا اس کے علاوہ گینگ نے بھارتی اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے بعد بشنوئی گینگ کے اثاثے منجمد یا ضبط کیے جا سکتے ہیں۔کینیڈین وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آنند سنگاری کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی سطح پر دہشتگردی کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی سے متعلقہ جرائم جیسے کہ فنڈنگ، سفر اور بھرتی کو روکنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے بشنوئی گینگ بنیادی طور پر ہندوستان سے کام کرتا ہے اور اس کا کینیڈا میں اثر و رسوخ ہے۔ یہ گروہ قتل، فائرنگ اور آتش زنی کا ارتکاب کرتا ہے، اور خوف و ہراس پھیلا کر کمیونٹیز کو دہشتزدہ کرتا ہے

کینیڈا نے بھارت کے لارنس بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

اپنا تبصرہ لکھیں