کینیڈی قتل کیس سے متعلق ہزاروں خفیہ دستاویزات جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں۔ خفیہ دستاویزات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد جاری کردی گئی جس میں کینیڈی کے قتل کے بارے میں غیر شائع شدہ سرکاری فائلوں کو جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائلز اور 31 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔جان ایف کینیڈی پر تحقیقات کرنے والے ماہرین نے کہا کہ ان کی کئی ٹیمیں نئے مواد کی چھان پھٹک کر رہی ہیں اور فائلوں کے اس سیلاب سے نتیجہ اخذ کرنے میں وقت لگے گا۔جبکہ یونیورسٹی آف ورجینیا کے سینٹر فار پالیٹکس ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر چکی ہے، لیکن ان کی مکمل اہمیت کو سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ البتہ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ جو لوگ جان ایف کینیڈی کیس سے بڑی چیزوں کی توقع کر رہے ہیں انہیں مایوسی ہوسکتی ہے .دوسری جانب ماہرین کا شبہ ہے کہ دستاویزات جان ایف کینیڈی کے قتل کے حقائق کو تبدیل کر دیں گی۔ واضح رہے کہ صدرکینیڈی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں 22 نومبر 1963 میں گولی مار دی گئی تھی.کینیڈی کے قتل کی ذمہ داری ایک واحد بندوق بردار لی ہاروی اوسوالڈ سے منسوب کی جاتی ہے جو ایک سابق میرین اہلکار تھے.بہت سے امریکی اب بھی مانتے ہیں کہ ان کی موت ایک سازش کا نتیجہ تھی۔ان کی موت کے حوالے سے سازشی نظریات چھ دہائی بعد بھی موضوع بحث ہیں۔

Thousands of secret documents related to Kennedy assassination released

اپنا تبصرہ لکھیں