گمراہ کن اشتہارات پرنشاط ہنڈائی کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے نشاط ہنڈائی موٹرز پر گمراہ کن اشتہاری مہم چلانے پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ نشاط ہنڈائی نے 2020 میں سوشل میڈیا پر ایک بڑے لائیو ایونٹ میں ٹوسان گاڑی متعارف کرائی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تعارفی قیمت‘ 48 لاکھ 99 ہزار روپے اور دوسرے ماڈل کے لیے 53 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ قیمتیں صرف چند گھنٹوں کے لیے نافذ رہیں اور محدود مدت کے لیے کی وضاحت نہایت چھوٹے اور غیر واضح الفاظ میں کی گئی تھی۔ بکنگ کھلنے کے فوراً بعد ہنڈائی نے گاڑی کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا اور اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے پرانی قیمتیں ہٹا دیں۔جسے کمیشن نے بے ایمانی پر مبنی قرار دیا ہے۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ ایک واضح پیغام ہے کہ گمراہ کن مارکیٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کمپنیوں کو ایماندارانہ اشتہاری مہمات چلانی ہوں گی۔کمیشن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہنڈائی کمپنی دیگر ممالک میں بہتر مارکیٹنگ کے اصول اپناتی ہے، لہٰذا پاکستانی صارفین کو بھی وہی معیار ملنا چاہیے۔

Hyundai fined Rs 25 million for misleading advertisements

اپنا تبصرہ لکھیں