گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام گوگل والٹ متعارف کرادیا۔گوگل کے مطابق اس کا والٹ ایپ دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ والٹ اینڈرائیڈ آلات استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پیمنٹ کارڈز، لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز جیسی ضروری چیزوں تک رسائی کا ایک محفوظ، آسان اور مددگار طریقہ ہے۔ ابتدائی طور پر بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک، جاز کیش، ایچ بی ایل، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکیں گےجلد ہی صارفین الائیڈ بینک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک، جے ایس بینک اور زندگی کے کارڈ ہولڈرز گوگل والیٹ میں اپنے کارڈز بھی شامل کر سکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کیے جا سکیں گے۔۔گوگل والٹ جو پہلے گوگل پے کے نام سے جاتا تھا اینڈرائیڈ آلات پر ادائیگیوں کا ایک ڈیجیٹل نظام ہے۔والٹ کے ذریعے پاکستانی صارفین نہ صرف آن لائن شاپنگ بلکہ جن دکانوں پر ٹیپ اینڈ پے سہولت دستیاب وہاں اپنے موبائل فونز کے ذریعے ادائیگیاں کر پائیں گے۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس والٹ کے ہوتے ہوئے صارفین کو فزیکل کارڈز اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی. گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جیسے جیسے مزید لوگ ڈیجیٹل لین دین کو اپنا رہے ہیں گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں. صارفین ایپلی کیشن کو پلے اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔