اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین جنہیں حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا اس حملے میں مارے گئے.انگریزی ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے لبنانی عوام سے خطاب موجودہ صورتحال کے متعلق کیا۔نیتن یاہو نے لبنان کی صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا۔اس کا ذمہ دار اسرائیل نہیں بلکہ تہران ہے۔نیتن یاہو نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نصراللہ کے ساتھ ساتھ صفی الدین کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جنہیں ان کا ممکنہ جانشین قرار دیا جا رہا تھا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کو دھچکالگیا۔لبنانی عوام پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف کھڑے ہوں۔نیتن یاہو نے اسرائیلی حملوں میں غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر لبنانی عوام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ وہ ایک طویل جنگ کی کھائی میں گر جائےآپ کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے ۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یاو گیلنٹ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہاشم صفی الدین ممکنہ طور پر ہلاک ہو گئے ہیں