ہم سے بدترین سلوک کرنیوالا چین ٹیرف سے نہیں بچےگا. ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی بھی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا ِایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف سےخاص طورپر چین نہیں بچےگاجو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے.انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پرٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہو گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پرکچھ کمپنیوں کے لیےلچک ہوگی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے تاہم سیمی کنڈکٹرزپر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتےکریں گے۔اس سے قبل چین نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد جبکہ چین نے امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔

China, which treats us the worst, will not escape tariffs. Trump

اپنا تبصرہ لکھیں