یاہو نے امن فوج لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ UNIFIL کے فوجیوں کو فوری طور پر لبنان کی سرحد سے انخلا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے متعدد بار UNIFIL کے فوجیوں کو لبنانی سرحد سے نکل جانے کو کہا ہے۔ تاہم، UNIFIL کے دستے وہاں سے نہیں نکلے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ امن دستے حزب اللہ کو انسانی ڈھال فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات UNIFIL کے فوجیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں UNIFIL کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم، ان حملوں کے باوجود، UNIFIL نے سرحد چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں