یمن پر حملے کی منصوبہ بندی ظاہر ہونے پر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

امریکی نگراں ادارے امریکن اوور سائیٹ نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق مقدمے میں وزیر دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے ڈائریکٹر، وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔امریکن اوور سائیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔امریکن اوور سائیٹ کے مطابق میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے.امریکن اوور سائیٹ کے مطابق سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔کیونکہ میسجنگ ایپ سگنل خودکار طور پر پیغامات حذف کرسکتا ہے۔

Lawsuit filed against senior Trump administration officials over revelations of plans to attack Yemen

اپنا تبصرہ لکھیں