غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعہ کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔تینوں یورپی وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب سے سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کریں گے، ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے ملاقات پر امریکا کا بھی اتفاق ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی۔خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان ،چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں لیکن تمام فریقین کیساتھ سفارتکاری کیلئے تیار ہیں ایران نے اب تک صرف اسرائیل کوجواب دیا اس کی مدد کرنے والوں کو نہیں۔
