یوکرین پر داغے گئے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے ہیں . یوکرینی صدر

یوکرینی صدر زیلنسکی نے جمعہ کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی دارالحکومت کیف پر جو میزائل داغا وہ شمالی کوریا کا تھا اس میں کم از کم 116 پرزے بیرونی ممالک سے حاصل کیے گئے تھے اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے بنائے ہوئے تھے۔ صدر زیلنسکی کے مطابق 24 اپریل کو روس کے حملے میں کیف میں 12 افراد جاں بحق اور تقریباً 90 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کا تھا۔انہوں نے کہا کہ میزائل حملے کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوا ہے 30 سے زائد افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے.یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔

Missile fired at Ukraine contained US-made parts. Ukrainian president

اپنا تبصرہ لکھیں